اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوامی چنمیانند کیس: متاثرہ نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا - روہلکھنڈ یونیورسٹی میں داخلہ لینے پہنچی

ریاست اترپردیش میں سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی متاثرہ طالبہ، بریلی میں واقع ایم جے پی روہلکھنڈ یونیورسٹی میں داخلہ لینے پہنچی۔

ریپ متاثرہ نے داخلہ لیا

By

Published : Oct 18, 2019, 10:50 PM IST

متاثرہ کو سُپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایل ایل ایم میں داخلے کے لیے سخت پہرے میں ایم جے پی روہلکھنڈ پونیورستی کیمپس میں لایا گیا تھا۔

یونیورسٹی پہنچ کر متاثرہ نے اپنے داخلے سے متعلق تمام دستاویزی کارروائی مکمل کی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد متاثرہ لڑکی کو داخلہ لینے کی اجازت ملی تھی۔ اُسے چیف جسٹِس آف انڈیا نے داخلہ لینے کی اجازت دی تھی۔ وہ پولیس کی نگرانی میں ایم جے پی روہلکھنڈ یونیورسٹی پہنچی اور اُس نے سب سے پہلے ایڈمنسٹریشن ہال میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر وِنیت شُکلا سے ملاقات کی اور ایل ایل ایم میں داخلے سے متعلق تمام کاغذی کارروائی مکمل کرکے دستاویز جمع کر دیے۔

ریپ متاثرہ نے داخلہ لیا

متاثرہ لڑکی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بیاتا کہ 'وہ ایل ایل ایم کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پروفیسر بننا چاہتی ہیں۔ حالانکہ اُس نے اپنے اوپر لگے الزامات کے بابت بات کرنے سے انکار کر دیا۔ وہیں یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ کا داخلہ منتقل ہوا تھا جو آج عمل میں لایا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کو عدالت کے حکم کے مطابق ہاسٹل میں رہنے کی سہولت مہیا کرائی جائےگی اور متاثرہ طالبہ کو کیمپس میں ہی داخلہ دیا گیا ہے۔ ایک سیشن میں 75 فیصد حاضری کے سوال پر یونیورسٹی انتظامیہ نے جواب دیا ہے کہ آئندہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے مدّنظر جیسے حالات ہونگے یا جو ہدایات ہونگے، اُس کے مطابق ویسی ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details