اردو

urdu

ETV Bharat / city

دن میں رات کا سماں

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں آج قدرت کا ایک عجیب و غریب نظارہ دیکھنے کو ملا۔ دوپہر کے تقریباً دو بجے جب دھوپ میں کھڑا ہونا مشکل ہوتا ہے، اُس وقت رات کی مانند اندھیرا چھا گیا۔

دن میں رات کا سماں
دن میں رات کا سماں

By

Published : Nov 28, 2019, 11:00 PM IST

بریلی میں اسکول سے بچّے جب واپس گھر لوٹ رہے تھے اس وقت تاریکی چھائی ہوئی تھی۔ گاڑیوں کے مالکان کو سڑک پر چلنے کے لئے اپنی گاڑیوں کی لائٹ کو آن کرنا پڑا۔ یہ نظارہ تقرباً ایک گھنٹے تک رہا۔ اس کے بعد تیز بارش ہوئی اور بارش کے ساتھ اندھیرا چھٹنے لگا اور آسمان صاف ہو گیا۔

دن میں رات کا سماں

دکانداروں اور شوروم مالکان نے بھی اپنی ساری لائٹس آن کر دیں۔ تقریباً ایک گھنٹے تک لوگ 'بلیک آؤٹ' کے سائے میں سڑکوں پر چلتے رہے۔ اُس کے بعد تیز اور سرد ہواؤں کے ساتھ سڑک پر چلنا مشکل ہو گیا اور ہورڈنگ بینر ہوا میں اُڑنے لگے۔ پھر موسلادھار بارش نے لوگوں کو سایہ دار ٹھکانوں کے نیچے ٹھہرنے پر مجبور کر دیا۔

جیسے جیسے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی سرد بوندیں کرتی گئیں، آسمان سے کالی بدلی اور تاریکی چھٹنے لگی۔ آہستہ آہستہ آسمان صاف ہو گیا اور بارش تھمنے کے ساتھ ہی اندھیرا کافور ہو گیا۔ تاہم موسم میں سردی کا احساس ہونے لگا ہے، جبکہ آج سورج کی گرمی کہیں غائب تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details