اردو

urdu

ETV Bharat / city

پل بنانا مسئلے کا حل نہیں

بریلی کے بڑا بازار کو جُھمکا بازار کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے جہاں اب پل کی تعمیر ہونی ہے جبکہ دکانداروں اور مقامی لوگوں کو اس پل کے بنانے پر اعتراض ہے۔

By

Published : Dec 29, 2020, 9:28 AM IST

پل بنانا مسئلے کا حل نہیں
پل بنانا مسئلے کا حل نہیں

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے بڑا بازار کو جُھمکا بازار کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے، اس بازار میں واقع کُتُب خانہ چوراہے پر بریلی میونسپل کارپوریشن نے اسمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت اوور بریج تعمیر کرنے کی تجویز تیار کی ہے۔

میونسپل کارپوریشن کا مقصد یہ ہے شہر کے قدیمی حصہ کو نئے شہر سے جوڑ دیا جائے اور ان دونوں حصّوں کو جوڑنے کا واحد طریقہ اوور بریج کی تعمیر ہے۔

پل بنانا مسئلے کا حل نہیں

واضح رہے کہ اس اوور بریج کے قائم ہونے سے ضلع کلکٹریٹ سے راجیندر نگر جانے والے شہریوں کو تین چوراہے کے ٹھہراؤ اور جام سے نجات بھی مل جائے گی اور وقت بھی بچ جائےگا۔ ابھی تمام شہریوں کو جام سے جدو جہد کرتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ، ضلع ہسپتال، نگر نگم اور پولیس افسران تک پہنچنے میں بہت وقت لگتا ہے۔

لوگوں کی آمد و رفت کم ہونے سے بازار کا وجود ختم ہو جائےگا

یاد رہے کہ شہر بریلی کے نئے اور پرانے دونوں حصّوں کو مختلف سمت میں جوڑنے کی ایک کوشش پہلے بھی ہوچکی ہے جو کچھ حد تک کامیاب بھی ثابت ہوئی ہے۔

سماج وادی پارٹی سے وابستہ سابق میئر ڈاکٹر اقبال سنگھ تومر کی کاوشوں کی وجہ سے شہامت گنج اوور بریج تعمیر کیا گیا تھا، جہاں سے آج ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں اور لوگوں کو بہت سہولت ہے لیکن شہامت گنج اوور بریج ایک خاص علاقے کو سہولت دینے میں کامیاب ثابت ہوا ہے۔

اب کُتُب خانہ اوور بریج تعمیر ہونے کی تجویز کے ساتھ ہی بریلی میونسپل کارپوریشن نے نقشہ تیار کرنے کو ہری جھنڈی دیدی ہے اور ایک کمپنی کے ذریعے نقشہ تیار کیا جا رہا ہے۔

اُمیش گوتم، میئر، بریلی میونسپل کارپوریشن

اس درمیان کتب خانہ علاقے کے تاجروں، شو روم مالکان اور دکانداروں نے اس اوور بریج کے تعمیر ہونے کی مخالفت شروع کردی ہے۔

مقامی تاجروں کی دلیل ہے کہ جس بازار کے اوپر سے اوور بریج نکلتا ہے، وہاں سے مقامی یا دیگر اضلاع کے شہری یا مسافروں کا ٹھہراو ختم ہو جاتا ہے لہٰذا اس طرح بازار برباد ہو جاتے ہیں۔ اس لیے تاجر اس اوور بریج کے تعمیر ہونے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

وہیں دوسری جانب ضلع انتظامیہ سے لے کر ڈویژنل کمشنر کتب خانہ اوور بریج کے تعمیراتی کام کو لے کر بے حد سنجیدہ ہیں۔

ابتدائی طور پر جو تجویز تیار کی گئی ہے، اُس کے مطابق یہ اوور بریج 54 پلرز پر مبنی ہوگا اور اس کی لمبائی تقریباً ایک کلو میٹر سے زیادہ ہوگی اور اس میں ضلع ہسپتال کے مشرق اور مغرب سمت کے دونوں حصوں سے آگے تک لایا جائےگا۔

تاجروں کی دلیل ہے کہ اوور بریج تعمیر ہونے کا کام تقریباً دو برس تک چلے گا جس سے خرید و فروخت پر بڑا اثر پڑے گا اور لوگوں کی آمد و رفت کم ہونے سے بازار کا وجود ختم ہو جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details