بریلی:بریلی اسمارٹ سٹی میں ”آل انڈیا اتحاد ملت کونسل“ کے قومی جنرل سکریٹری حاجی محمد اقبال احمد کی قیادت میں آج ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں گندگی، سیور کے پانی کی نکاسی اور غیر قانونی کالونیوں کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو ایک بذریعے افسران ایک میمورنڈم ارسال کیا۔
آئی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری اقبال احمد نے مزید کہا کہ تمام غیر قانونی کالونیوں کو بریلی ڈولپمنٹ اتھارٹی بی ڈی اے کے ذریعے قانونی حیثیت دی جائے اور تمام شہریوں کو بریلی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی کی جانب سے عوامی سہولیات فراہم کی جائیں۔ بریلی میونسپل کارپوریشن، ضلع انتظامیہ اور حکومت جلد ہی عوامی مفاد میں فوری اور مناسب کارروائی کرے۔ بریلی کو اسمارٹ بنانے کی ذمہ داری بی ایم سی، بی ڈی اے، پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ جنگلات پر عائد ہوتی ہے۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ تمام سڑکوں کو تجاوزات سے آزاد کرکے ان کی توسیع کریں اور دونوں طرف پانی نکاسی کا انتظام کر کے درخت لگائیں۔
مزید پڑھیں: Jinnah Controversy: بریلی میں اکھلیش یادو کے خلاف عدالت میں عرضی دائر
انہوں نے مزید کہا کہ درختوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دکانداروں، مکان کے مالکان، سماجی تنظیموں، سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کو سونپی جانی چاہیے۔ بی ایم سی اور اطراف کے دیہات کی لنک روڈ کے گڑھے بھرے جائیں۔ لنک روڈ، پی ڈبلیو ڈی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں، لہذا شہر سے گاؤں کو جوڑنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جانے چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: