اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق سی او آل حسن خان سے پولیس حراست میں پوچھ گچھ جاری - این بی ڈبلیو کا نوٹس جاری

ریاست اترپردیش کے رامپور میں سابق سی او آل حسن خان کو پولیس نے گرفتار کرنے بعد اب پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ آل حسن کو 10 اگست کو کورٹ میں خود سپردگی کے دوران کورٹ احاطہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سماج وادی سرکار میں آل حسن اعظم خان کے قریبی مانے جاتے تھے۔

Former CO Aale Hassan Khan is being questioned in police custody
سابق سی او آل حسن خان سے پولیس حراست میں پوچھ گچھ جاری

By

Published : Aug 11, 2020, 5:01 PM IST

رکن پارلیمان اعظم خان کے قریبی مانے جانے والے سابق سی او آل حسن خان کو بھی پولیس نے آخرکار گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری 10 اگست کو اس وقت عمل میں آئی جب آل حسن خود سپردگی کے لیے کورٹ میں پیش ہونے پہنچے تھے۔ وہ جیسے ہی کورٹ پہنچے تھانہ سول لائن پولیس نے ان کو کورٹ احاطہ سے ہی گرفتار کر لیا۔

ویڈیو

پولیس کپتان شگن گوتم نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سابق سی او آل حسن پر جبراً زمینوں پر قبضے، لوٹ اور مارپیٹ جیسے مختلف تھانوں میں تقریباً 53 مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کافی دن سے ان کی تلاش میں تھی۔ شگن گوتم نے بتایا کہ ان پر 25 ہزار کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ سے آل حسن کے خلاف این بی ڈبلیو کا نوٹس جاری ہوا تو وہ کورٹ میں حاضر ہوئے وہیں سے ان کو گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ آل حسن خان سماجوادی سرکار میں رکن پارلیمان اعظم خان کے کافی قریبی مانے جاتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اعظم خان کے خلاف درج متعدد مقدموں میں آل حسن خان کا بھی نام شامل ہے۔ دوسری طرف گرفتاری سے قبل آل حسن خان نے اپنی ایک ویڈیو وائرل کرکے کہا تھا کہ میں آج پیشی میں آیا ہوں پولیس میرے خلاف کچھ بھی کر سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details