اردو

urdu

ETV Bharat / city

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر عبداللہ طارق سے خصوصی گفتگو - اترپردیش کے شہر رامپور

اسلامی سال کا آخری مہینہ ذی الحجہ کی شروعات ہو چکی۔ اس مہینہ کی اصل حقیقت اور فضیلت کیا ہے۔ یہ جاننے کے لیے ای ٹی وی بھارت نے بات کی ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے معروف اسلامی اسکالر اور داعی اسلام ڈاکٹر عبداللہ طارق سے۔ پیش ہے یہ خصوصی رپورٹ۔

Exclusive Interview with Leading Islamic Scholar Dr. Abdullah Tariq
معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر عبداللہ طارق سے خصوصی گفتگو

By

Published : Jul 27, 2020, 7:50 AM IST

اسلامی سال کا آخری مہینہ ذی الحجہ کی اسلامی دنیا میں کافی اہمیت ہے۔ جہاں یہ مہینہ فریضہ حج کی ادائیگی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہیں اس مہینے میں پیغمبر حضرت ابراھیم علیہ السلام کی عظیم سنت کو ادا کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمان 10، 11 اور 12 ذی الحجہ کو حلال چوپایوں کی اللہ کی راہ میں قربانی کا عمل کرتے ہیں۔ 10 ذی الحجہ کے دن پوری دنیا کے مسلمان عید الاضحیٰ کی نماز دوگانا عید گاہوں اور مساجد میں ادا کرتے ہیں۔ ذی الحجہ کے مہینے کی شروعات ہو چکی ہے، چند روز بعد عید الاضحی کا مبارک دن آ رہا ہے لیکن اس مرتبہ کی عید الاضحی بھارت میں کچھ مختلف انداز کی رہے گی۔

ویڈیو

دراصل ملک میں روز بروز کورونا جیسی عالمی وباء کے مدنظر گذشتہ تین مہینوں تک تو مکمل لاک ڈاؤن رہا اس کے بعد لاک ڈاؤن میں ملک کی عوام کو کچھ رعایت دیتے ہوئے پہلے اَن لاک ون اور اب اَن لاک 2 جاری ہے جس کی نئی گائڈ لائنس کے مطابق عبادت گاہوں میں پانچ سے زائد لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔ ایسے میں مسلمانوں کے سامنے ایک بڑا سوال یہ ہے کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر ادا کی جانے والی نماز اور دیگر عوامل قربانی وغیرہ کس طرح ادا کریں؟ ان تمام سوالوں کو لے کر ہم نے خصوصی گفتگو کی ملک کے معروف اسلامی اسکالر اور داعی اسلام ڈاکٹر عبداللہ طارق سے جنہوں نے اپنی تفصیلی گفتگو کے دوران ذی الحجہ کی تاریخی حیثیت اور اس کی اہمیت پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details