اردو

urdu

ETV Bharat / city

بریلی میں سائبر دھوکہ دہی کا پردہ فاش، ایک گرفتار

بریلی میں تھانہ بارہ دری پولیس نے فتح گنج مغربی کے گاؤں دھنتیہ کے رہائشی ساجد خان کو گرفتار کرکے سائبر فراڈ گینگ کو بے نقاب کیا ہے۔ اس کے قبضے سے تین لاکھ پانچ ہزار روپے، 15 اے ٹی ایم کارڈ، 13 بینک پاس بُک، 6 چیک بُک، 8 موبائل، ایک ٹیبلٹ اور ڈائری برآمد کی گئی۔ سائبر دھوکہ دہی گروہ کا لیڈر نائجریائی شہری ”جیک“ دہلی میں رہکر جعلی آدھار کارڈ کے ذریعے بینک اکاؤنٹ کھولکر ملک و بیرون ممالک کے افراد کو سائبر دھوکہ دہی کا شکار بنارہا تھا۔

بریلی میں سائبر دھوکہ دہی کا پردہ فاش، ایک گرفتار
بریلی میں سائبر دھوکہ دہی کا پردہ فاش، ایک گرفتار

By

Published : Sep 12, 2021, 5:54 PM IST

پولیس کی گرفت میں آئے ساجد خان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ گروہ کے ممبران کمیشن کے لالچ میں جعلی آدھار کارڈ اور دیگر شناختی کارڈ بناکر مختلف بینکوں میں کھاتے کھولتے اور نائجیریائی شہری جیک کی مدد سے ملک اور بیرون ممالک کے لوگوں سے سائبر فراڈ کے ذریعے بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرواتے تاہم بعد میں اکاؤنٹ سے رقم نکال لی جاتی اور سب میں تقسیم کی جاتی ہے۔

بریلی میں سائبر دھوکہ دہی کا پردہ فاش، ایک گرفتار

پولیس کے مطابق ساجد نے بتایا کہ گینگ کا سرغنہ نائیجیریا جیک نامی شخص ہے۔ اس کے علاوہ گروہ میں دھنتیہ کے رہائشی جابر عرف کلّو، مُبین خان، وارث خان، راشد خان اور عرفان عرف ارشاد شامل ہیں۔ شاہی علاقے کے گاؤں دولی کے رہائشی مستقیم، عرفان اور ارشاد بھی اس گینگ کے ممبر ہیں۔ اس وقت یہ سبھی لوگ مفرور ہیں۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولے گئے تھے، اُنہیں ہر ماہ 20 ہزار روپے تک دیئے جاتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ کبھی بھی اپنا منہ نہیں کھولتے اور سائبر فراڈ کا کاروبار جاری رکھتے تھے۔

بریلی میں سائبر دھوکہ دہی کا پردہ فاش، ایک گرفتار

پولیس اب دھوکہ دہی کا شکار ہونے والوں افراد کے بارے میں بھی معلومات حاصل کررہی ہے۔ پولیس کی تفتیش کے دوران ساجد نے بتایا کہ نائجیریا سے تعلق رکھنے والے جیک اور ان لوگوں کے درمیان واٹس ایپ کے ذریعے بات چیت ہوتی تھی، کبھی بھی انہوں نے فون پر بات نہیں کی۔

بریلی میں سائبر دھوکہ دہی کا پردہ فاش، ایک گرفتار

یہ بھی پڑھیں:بریلی: تحریک تحفظ سنیت نے صابیہ سیفی قتل معاملہ میں انصاف کا مطالبہ کیا

ایس پی دیہی علاقہ راج کمار اگروال کے مطابق گاؤں دھنتیہ کا رہائشی ساجد خان واحد شخص نہیں ہے جو سائبر فراڈ کے ذریعہ لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا بلکہ اس کے گروہ میں اسی گاؤں کے تقریباً ایک درجن سے زائد نوجوان شامل ہیں۔ ساجد کی گرفتاری کے بعد کئی نوجوان فرار ہو چکے ہیں، جنہیں تلاش کرکے گرفتار کیا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details