اردو

urdu

ETV Bharat / city

بریلی میں عمر رسیدہ جوڑے کا قتل - نیرج ستسنگی

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے پریم نگر علاقے میں نامعلوم افراد نے عمر رسیدہ جوڑے کا گھر میں گھس کر قتل کردیا، اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

بریلی میں عمر رسیدہ جوڑے کا قتل

By

Published : Jul 25, 2019, 3:17 PM IST

اطلاع کے مطابق سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منی راج نے نے بتایا کہ بدھ کی رات راجیندر نگر واقع گلموہر پارک باشندہ نیرج ستسنگی اور ان کی اہلیہ کو گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے قتل کردیا گیا۔

مارے گئے کی شناخت نیرج ستسنگی عمر 60 برس اور ان کی اہلیہ روپا ستسنگی عمر 56 برس کے طور پر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ان کے سر پر کسی وزنی چیز سے حملہ کیا گیا تھا، اس حادثے میں محترمہ ستسنگی کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ نیرج کو نازک حالت میں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا، جہاں دوران علاج ان کی بھی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر ستسنگی معذور تھے وہ چل پھر نہیں سکتے تھے، ان کی بیوی روپا یہاں سینٹرل بینک کی مین برانچ میں ملازم تھیں، جبکہ ان کا بیٹا دہلی میں رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ رات دس بجے کے بعد کا ہے، حالانکہ قتل کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے پولیس کو شبہ ہے کہ قتل میں کسی قریبی کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

منی راج نے بتایا کہ حادثے کے انکشافات کے لیے پولیس کے ساتھ کرائم برانچ کو بھی لگایا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع واردات سے کچھ فنگر پرنٹ بھی لیے ہیں اور ان کی جانچ کی جارہی ہے۔

دعسری جانب پولیس دعویٰ کررہی ہے کہ وہ ملزمین تک جلد ہی رسائی حاصل کرلے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details