اردو

urdu

ETV Bharat / city

اعلیٰ حضرت کا عرس آن لائن منایا جائے گا - اعلی حضرت کا عرس آن لائن منایا جائے گا

بریلی کے ایس ڈی ایم مہندر کمار سنگھ نے بتایا کہ عرس کے دوران کووڈ۔19 کی گائڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اعلیٰ حضرت کا عرس آن لائن منایا جائے گا۔

اعلی حضرت کا عرس آن لائن منایا جائے گا
اعلی حضرت کا عرس آن لائن منایا جائے گا

By

Published : Sep 23, 2021, 3:19 PM IST

اترپردیش کے بریلی میں دو اکتوبر سے شروع ہونے والے اعلیٰ حضرت کا تین روزہ عرس اس سال بھی کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے آن لائن ہی منایا جائے گا۔

ایس ڈی ایم مہندر کمار سنگھ نے جمعرات کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عرس کے دوران کووڈ۔19کی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ عرس کے لیے جو بھی ضروری تیاریاں کی جانی ہیں، اس کے لیے بلدیہ و محکمۂ بجلی کو ہدایت دی گئی ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اعلیٰ حضرت کا عرس آن لائن منایا جائے گا۔

انہوں نے منتظمین سے کہا کہ عرس میں باہر سے آنے والے لوگوں کو پہلے سے ہی اطلاع دے دی جائے گی جس سے عرف کے وقت زیادہ بھیڑ جمع نہ ہو۔ عرس کے پیش نظر سڑک کی مرمت اور توسیع کی کوشش کی جارہی ہے۔ عرس کے دوران کوئی مسئلہ آنے پر متعلقہ افسران سے رابطہ کے لئے ہدایت دی گئی ہے۔ عرس میں پانی، روشنی، بیری کیٹنگ، وقتی بیت الخلا، ایمبولنس وغیرہ کاانتظام مکمل کئے جانے کے سلسلے میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بریلی: بھارت اور نیپال کے علمائے کرام کی مشترکہ کانفرنس

ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان نے بتایا کہ اعلیٰ حضرت عرس کے وقت پولیس انتظامیہ پوری طرح سے مستعد رہے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details