اردو

urdu

ETV Bharat / city

بریلی: بھارت اور نیپال کے علمائے کرام کی مشترکہ کانفرنس - Scholars of India and Nepal

امام احمد رضا خان بریلی نے دنیا کو امن و سلامتی کا پیغام دیا ہے۔ اسی مناسبت سے بریلی میں ہند و نیپال کے علمائے کرام کی کانفرنس منعقد ہوئی۔

up_bar_1_ulma meeting for mutual ideological harmony_pkg_7204399
کانفرنس میں موجود ہند و نیپال کے علمائ ےکرام

By

Published : Sep 2, 2021, 10:35 AM IST

بریلی: بھارت اور نیپال کے درمیان صدیوں سے بیٹی روٹی کا رشتہ چلتا آرہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار خیال نیپال سے بریلی پہنچے علمائے دین کے ایک وفد نے کیا۔ ہند و نیپال کے روحانی رشتوں کو مضبوط کرنے کے مقصد سے نیپال کے علما اور دانشوروں کا ایک وفد بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت پر حاضری دینے پہنچا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔
آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کے زیر اہتمام، ہند و نیپال کے علما جمع ہوئے اور تمام مسائل پر گفتگو کی۔ نیپال کے نائب قاضی مفتی بشیر احمد نے کہا کہ انتہا پسندانہ نظریہ کے لوگوں کی تعداد اور اُن کی کارکردگی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ کچھ مدارس پر بھی یہ الزام ہے کہ اُن میں شدت پسند نظریات کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جا رہی ہے۔ ہمیں ایسے تمام شدت اور انتہا پسندانہ نظریہ کے خلاف تحریک بھی چلانی ہے اور ضرورت پیش آنے پر احتجاج بھی کرنا ہے۔کانفرنس نیپال میں تشکیل شدہ تنظیم ”قومی علماء کونسل“ کے صدر مولانا غلام حسین مظہری نے کہا کہ بھارت اور نیپال کے مابین روٹی اور بیٹی کا رشتہ ہے۔ ہم ہندوستان کے تمام مذہبی مقامات، درسگاہوں اور درگاہوں کا بھی احترام کرتے ہیں۔ بالخصوص درگاہ اعلیٰ حضرت ہماری عقیدت کا مرکز ہے۔ نیپال میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی کے لاکھوں عقیدت مند اور چاہنے والے ہیں۔


قومی علماء کونسل نیپال کے جنرل سیکریٹری مولانا نور محمد خالد مصباحی نے کہا کہ وہ اعلیٰ حضرت کے صوفیانہ مشن کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ حضرت نے تصوف کے فروغ، علم اور عمل کے لیئے تاعمر کام کیا تھا۔ نظریہ تصوف ایک عقیدتی نظریہ اور فکر کا نام ہے۔ اسی نظریہ نے پوری دنیا کو ایک دھاگے میں باندھ کر رکھا ہے۔ یہی نظریہ تصوف، ہند اور نیپال کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

پروگرام کے منتظم مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ اعلیٰ حضرت کی تعلیمات اور اُن کی کتابیں پوری دنیا کو علم کی روشنی سے روشن کر رہی ہیں۔ دونوں ممالک کے علمائے کرام کی مشترکہ تقریب، عوام کی آمد رفت اور حکمرانوں کے لیئے عقیدت کے اطوار سے ایک پُل کا کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے سب سے بڑے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال

ABOUT THE AUTHOR

...view details