بھارت سمیت پوری دنیا کوویڈ 19 سے مقابلہ کر رہی ہے اورکورونا کے خدشے کے تحفظ کے لئے بھارت میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن اس دوران دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں سے مزدوروں اور غریبوں کی تصویریں بھی سامنے آرہی ہیں جو کام بند ہو جانے کے بعد اپنی ریاست واپس جا رہے ہیں۔ اس میں کئی تصویریں ایسی ہیں جو انسان کو فکر کرنے پر مجبور کر دے رہی ہیں۔ ایک ایسا ہی ویڈیو اتر پردیش کے بریلی سے بھی سامنے آیا ہے جس میں دوسری ریاستوں سے بریلی پہنچے مزدوروں پر کیمیکل کا چھڑکا جا رہا ہے۔
واضح ہو کہ رائے بریلی کانگریس صدر سونیا گاندھی کا پارلیمانی حلقہ ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا واڈرا گاندھی نے اس معاملے میں ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے اتر پردیش حکومت سے درخواست کی ہے کہ مزدوروں کے خلاف اس قسم کا غیر انسانی فعل نہ کریں۔
ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے پرینکا واڈرا گاندھی نے لکھا ہے کہ ''یوپی حکومت سے درخواست ہے کہ ہم سب اس تباہی کے خلاف لڑ رہے ہیں لیکن براہ کرم اس طرح کا غیر انسانی کام نہ کریں۔
مزدوروں نے پہلے ہی بہت نقصان اٹھایا ہے۔ ان کو کیمیکل ڈال کر اس طرح نہلائیے نہیں، اس سے ان کا تحفظ نہیں ہوگا بلکہ ان کی صحت کے لئے خطرہ لاحق پیدا ہو جائے گا۔ ''