بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج پہلی مرتبہ خواتین کی سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں چنڈی گڑھ سے تقریباً 26 خواتین سائیکل سواروں نے بارہمولہ سے کمان امن سیٹو، اڑی تک سائیکل ریلی میں حصہ لیا۔ یہ ریلی بارہمولہ کے شوکت علی اسٹیڈیم سے شروع ہوکر اڑی کے کمان پوسٹ پر اختتام پذیر ہوئی، اس ریلی نے 65 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ Women cyclist pedals for peace in kashmir
Women Cyclist Pedals for Peace in Kashmir بارہمولہ میں پہلی مرتبہ خواتین کی سائیکل ریلی - بارہمولہ نیوز
ضلع باہمولہ پہلی مرتبہ خواتین کی سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف ریاستوں کی خواتین نے بھی حصہ لیا۔ Women Cyclists Pedal from Baramulla to loc Bridge
جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ چندی گڑھ سے کُل 121 خواتین سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ ریلی میں مختلف اسکولوں اور کلبوں کی خواتین سائیکلسٹس کی اچھی خاصی تعداد بھی شریک تھیں۔ اس دوران جی او سی ڈگر ڈویژن، اجے چند پوریا نے صحافیوں کو بتایا کہ 'ہمیں کشمیر کی خواتین کی جانب سے صرف خواتین کے لیے سائیکلنگ ریلی نکالنے کی درخواست ملی تھی۔ جس کے نتیجے میں ہم نے آج اس سائیکل ریلی کا اہتمام کیا اور یہاں کی خواتین کسی سے کم نہیں ہیں لیکن یہاں پر پلیٹ فارم کی کمی ہیں۔ سائیکل سواروں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہونا چاہیے جس سے ہماری جسمانی اور ذہنی قوت کو فورغ مل رہا ہیں۔ اس طرح کے پروگرام ہر ضلع تحصیل اور بلاک سطح پر ہونا چاہیے ۔ Women Cyclists Pedal from Baramulla to loc Bridge for Peace in Kashmir
یہ بھی پڑھیں:Water Shortage in Rafiabad رفیع آباد میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ