اوڑی میں آوارہ جانوروں کی وجہ سے دکانداروں، راہ گیروں، ڈرائیوروں، اور مسافرین کو آئے دن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بارامولہ اوڑی نیشنل ہائی وے ہے جبکہ یہاں سے پاکستان کے مظفرآباد کےلیے بھی راستہ ہے۔ اس شاہراہ پر آوارہ جانوروں کے گھومنے سے آئے دن سڑک حادثات پیش آرہے یں جس سے بڑی تعداد میں جان و مال کا نقصان ہورہا ہے اور ان آوارہ جانوروں کی وجہ سے ہائی وے پر ٹریفک جام بھی رہتا ہے۔
ایک راہگیر فردوس احمد نے اے ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا یہ اس اہم ترین شاہراہ پر آئے دن آوارہ جانوروں کی وجہ سے سڑک حادثات ہوتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے جانوروں کے مالکان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔