اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرکزی وزیراجے بھٹ نے کپواڑہ کا دورہ کیا - केंद्रीय रक्षा और पर्यटन राज्य मंत्री अजय भट्ट

مرکزی حکومت کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع و سیاحت اجے بھٹ نے آج شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کا دورہ کیا۔

مرکزی وزیراجے بھٹ نے کپواڑہ کا دورہ کیا
مرکزی وزیراجے بھٹ نے کپواڑہ کا دورہ کیا

By

Published : Sep 10, 2021, 9:16 PM IST

مرکزی وزیر اجے بھٹ نے دورے کے دوران ایل او سی کے قریب فارورڈ پوسٹ پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

مرکزی وزیراجے بھٹ نے کپواڑہ کا دورہ کیا

وزیر نے محکمے ہارٹیکلچر بیس سٹیشن چوگل کا دورہ بھی کیا۔وزیر نے ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ کے سٹال کا معائنہ بھی کیا اور مختلف قسم کے پھل اور نرسریوں کا دورہ کیا۔

مرکزی وزیر اجے بھٹ نے خواتین سیلف ہیلف گروپ اور مقامی پی آر آئی کے علاوہ کسانوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

اجے بھٹ نے عوامی احتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں صوفی سنتوں کے عظیم آداب اب بھی زندہ ہیں ، جیسا کہ ان کی آمد کے دوران یہاں کے لوگوں کے آداب سے ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر واقعی زمین پر ایک جنت کا ٹکڑا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت علاقے کی بالخصوص سرحدی ضلع کپواڑہ کی مجموعی ترقی فراہم کر کے اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

مرکزی وزیر نے پی آر آئی، سیلف ہیلف گروپس اور عوام کی طرف سے پیش کردہ تمام مطالبات کو نوٹ کیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام مطالبات کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔

مزید پڑھیں: مرکزی وزیر زراعت کا دورہ پانپور

وزیر نے بائز ہائیر سیکنڈری اسکول ، کنڈی میں 72 لاکھ روپے کے مصنوعی ہینڈ بال کورٹ کی سنگ بنیاد رکھی اور یوتھ کلب کے ارکان اور مقامی پی آر آئی کے ساتھ بات چیت کی۔
وزیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین، ڈائریکٹر سیاحت جی این ایتو، ایس ایس پی کپواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ، ایس پی ہندواڑہ سندیپ گپتا، اے ڈی سی ہندواڑہ ، نذیر احمد میر اور دیگر افسران نے شرکت کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details