اردو

urdu

ETV Bharat / city

Induction Program In Baramullah: تعینات ہونے والے درجہ 4 کے ملازمین کا تین روزہ انڈکشن پروگرام اختتام پذیر - درجہ چہارم ملازمین

نئے تعینات ہونے والے درجہ چہارم کے ملازمین کو محکمہ تعلیم Education Department کے بنیادی انتظامی ڈھانچے سے واقف کرانے کے لیے چیف ایجوکیشن آفس بارہمولہ Education Office Baramullah نے چیف ایجوکیشن آفیسر جی ایم لون کی مجموعی نگرانی میں ان تقرریوں کے لیے تین روزہ انڈکشن پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

تعینات ہونے والے درجہ 4 کے ملازمین کا تین روزہ انڈکشن پروگرام اختتام پذیر
تعینات ہونے والے درجہ 4 کے ملازمین کا تین روزہ انڈکشن پروگرام اختتام پذیر

By

Published : Dec 2, 2021, 2:57 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نئے تعینات ہونے والے درجہ چہارم کے ملازمین کو محکمہ تعلیم کے بنیادی انتظامی ڈھانچے سے واقف کرانے کے لیے، چیف ایجوکیشن آفس بارہمولہ نے تین روزہ انڈکشن پروگرام منعقد کیا جو بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا۔

بارہمولہ کے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول Boys Higher Secondary School Baramullah میں منقعد انڈکشن پروگرام میں متعلقہ ریسورس پرسنز نے مختلف متعلقہ پہلوؤں پر روشنی ڈالی جو کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران ضروری ہیں۔

تعینات ہونے والے درجہ 4 کے ملازمین کا تین روزہ انڈکشن پروگرام اختتام پذیر
اس موقع پر سی ای او نے محکمہ تعلیم CEO Baramullah میں تمام تقرریوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ محکمہ تعلیم کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے جہاں خدمات کو معاشرے کی مجموعی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان تعلیم کے شعبے کی تبدیلی کے لیے فعال کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں نئی تقریروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے فرائض پوری لگن سے انجام دے۔

مزید پڑھیں:Public System Management: ڈگری کالج سوپور میں ایک روزہ بیداری کیمپ


ڈپٹی سی ای او بلبیر سنگھ رینا Deputy CEO Balbair Singhنے انڈکشن کم ٹریننگ پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ محکمہ اس طرح کے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ذریعے قابل عملیت اور مہارت کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن امکانات کا جائزہ لے گا۔

اختتام پر سی ای او نے منتخب افراد میں تقرری کے رسمی احکامات تقسیم کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details