اردو

urdu

ETV Bharat / city

شاہراہ کی خستہ حالت سے بڑے حادثے کا امکان - بڑے حادثے کا امکان

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد، وترگام علاقے میں بارہمولہ - ہندوارہ شاہراہ پر قائم باندھ کئی مقامات پر خستہ ہو چکا ہے اور سڑک کھسکنے کے اندیشے کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کا خطرہ ہے۔

شاہراہ کی خستہ حالت سے بڑے حادثے کا امکان

By

Published : Oct 27, 2019, 1:28 PM IST

بارہمولہ - ہندوارہ شاہراہ کئی مقامات پر خراب ہو چکی ہے۔ باندھ کا پتھر وغیرہ نکلنے کی وجہ سے کئی مقامات پر گہرے گڑھے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے شاہراہ کھسکنے کا اندیشہ ہے۔

شاہراہ کی خستہ حالت سے بڑے حادثے کا امکان

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے کئی برس قبل اس باندھ اور سڑک کی تعمیر کی گئی تھی تاہم گزشتہ برس سے سڑک اور باندھ کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کا خطرہ لاحق ہے۔

شاہراہ ہونے کی وجہ سے اس سڑک پر روزا نہ ہزاروں گاڑیوں اور راہگیروں کا گزر ہوتا ہے اور سڑک کی حالت کئی جگہوں پر اس قدر تشویشناک ہے کہ کبھی بھی شاہراہ کھسک کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

اس ضمن میں مقامی لوگوں نے حکام سے گزارش کی ہے کہ شاہراہ کی جلد سے جلد مرمت کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details