اس حملے میں آدھا درجن افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریب کے ضلع اسپتال پہنچایا گیا۔
کتے کے حملے میں متعدد افراد زخمی - URI
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شمالی قصبے اوڑی کے دواراں گنگل علاقے میں اُس وقت ڈر اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک پاگل کتے نے لوگوں پر حملہ کر دیا۔
کتے کے حملے میں متعدد افراد زخمی
مقامی لوگوں کے مطابق 'پاگل کتے نے دواراں، اوڑی میں کئی جگہوں پر اچانک لوگوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک 70 برس کے بزرگ سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔'
ذرائع کے مطابق متاثرین میں کسی کا پیر زخمی ہوا ہے اور کسی کا بازو زخمی ہوا ہے، انہیں علاج کے لیے فوری طور پر قریب کے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔'
مقامی لوگوں نے کہا کہ 'علاقے میں موجود سینکڑوں کتوں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے اور لوگ سڑکوں پر پیدل چلتے ہوئے ڈر محسوس کرتے ہیں۔'