اردو

urdu

ETV Bharat / city

تجر شریف درگاہ کی تزئین نو کے کام کا آغاز

ضلع بارہمولہ کے سوپور میں حضرت مخدوم شیخ رحمۃ اللہ علیہ کی جائے پیدائش پر تجر شریف درگاہ کی تزئین نو کے لیے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا گیا۔

By

Published : Jul 14, 2019, 5:37 PM IST

تجرشریف درگاہ

شمالی کشمیر، ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں تجر شریف درگاہ میں حضرت سلطان العارفین محبوب العالم مخدوم شیخ حمزہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ کی جائے پیدائش پر مخدوم ٹرسٹ کی جانب سے درگاہ کی تزئین نو کے لیے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

تجرشریف درگاہ میں سنگ بنیاد کا اہتمام

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی منتظم نے کہا کہ اس کی زیارت کے لیے پورے سنٹرل اشیاء خصوصا ہندوستان، پاکستان اور دوسرے بیرونی ممالک سے عقیدت مند لوگ آتے ہیں کیونکہ سلطان العارفین روحانی اور باطنی بادشاہ تھے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر سرپرست اعلی امام الخطیب حضرت مولانا علی محمد مخدومی صاحب بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details