اردو

urdu

ETV Bharat / city

Narco-Militancy Module Busted in Baramulla: ایس ایس پی بارہمولہ نے نارکو ملیٹینسی ماڈیول کا انکشاف کیا - پولیس نے دو نجی گاڑیوں کو مشکوک حالت میں دیکھا

ایس ایس پی بارہمولہ نے نارکو ملیٹینسی ماڈیول کے پکڑے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں آنے والے وقت میں اور بھی لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا اور جو بھی ملوث پائے جائیں گے ان کو بخشا نہیں جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز سرحدی علاقہ اوڑی میں پولیس نے ایک نارکو ملیٹینسی ماڈیول کا پردہ فاش کیا اور ان کے قبضے سے 18 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد کی SSP Said Anyone Found involved in drugs will Not be Forgiven۔

ایس ایس پی بارہمولہ نے منشیات کیس کا خلاصہ کیا
ایس ایس پی بارہمولہ نے منشیات کیس کا خلاصہ کیا

By

Published : Feb 6, 2022, 6:49 PM IST

ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ SSP Baramulla Rayees Mohammad Bhat نے ڈسٹرک پولیس لائن میں نارکو ملیٹینسی ماڈیول کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی۔

ایس ایس پی بارہمولہ نے منشیات کیس کا خلاصہ کیا

ہفتے کے روز سرحدی علاقہ اوڑی میں پولیس نے ایک نارکو ملیٹینسی ماڈیول کا پردہ فاش کیا اور ان کے قبضے سے 18 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد کی۔ اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار Two People were Arrested after Recovering Drugs کیا گیا۔ اور اس حوالے سے ایک کیس درج کر کےمزید تحقیقات شروع Register The Case and Start Further Investigation کی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی نے میڈیا کے سامنے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آنے والے وقت میں اور بھی لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا اور جو بھی اس ڈرگ گروپ میں ملوث پائے جائیں گے ان کو بخشا نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Three Drug Dealers Arrested: پامپور میں تین منشیات فروش گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مزید بات میڈیا کے سامنے رکھی جائے گی۔ شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی کمل کوٹ کے گاؤں داچھی کے نزدیک جموں و کشمیر پولیس نے ایک ناکے کے دوران دو مشتبہ افراد سے 18 کروڑ کے نزدیک نارکوٹک منشیات سمیت دو افراد کو حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے پاس ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ایک مخصوص جگہ پر ایک ناکہ لگایا اور ناکے کے دوران پولیس نے دو نجی گاڑیوں کو مشکوک حالت میں دیکھا جس کے چلتے پولیس نے ان کو اپنی زیر حراست میں لیا۔ اگرچہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار بھی ہوئے لیکن پولیس نے ڈرامائی انداز میں دونوں ڈرائیوروں کو عین موقع پر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات کے آٹھ پاکٹ جن کی قیمت 18 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اور اس دوران دو نجی گاڑیوں کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لیا جس میں ایک سلیریوں کار اور ایک آلٹو کار بھی ہے۔

پولیس نے اس دوران دونوں ڈرائیوروں کو پوچھ گچھ کرکے ان کی شناخت بھی ظاہر کی ہے جس میں محمد صابر بکروال ولد فقیر علی ساکن جڈبا کملکوٹ اور پرویز احمد تانترے ولد غلام نبی تانترے ساکن ربن رفیع آباد کے طور ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ان کے قبضے کچھ چیکس بھی برآمد کئے گئے ہیں جس میں ایک چیک پانچ لاکھ،اور سات چیک نو لاکھ اناسی ہزار پانچ سو،اور دو خالی چیک کے ساتھ ساتھ باقی کاغذات بھی ان سے برآمد کیے ہیں۔ اس حوالے سے پولیس نے ایک کیس زیر نمبر 17/2022/U/S 8/21 -29 NDPS کے تحت درج کیا اور مزید تحقیقات شروع کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details