اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہمولہ میں حادثاتی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی - barmulla gmc

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اپنی پارٹی سے وابستہ لیڈر کے گھر پر تعینات محافظ حادثاتی طور پر گولی چلنے سے زخمی ہو گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jul 26, 2021, 10:06 AM IST

بارہمولہ میں حادثاتی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

تفصیلات کے مطابق بارہمولہ چندوسہ میں اپنی پارٹی سے وابستہ فضل محمد بیگ کے گھر پر تعینات محافظ الطاف حسین چچی کی سروسز رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چلی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔

مذکورہ اہلکار کو بارہمولہ جی ایم سی منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس واقع کے بعد پولیس نے ایک کیس درج تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details