اردو

urdu

ETV Bharat / city

رابطہ سڑک نہ ہونے کے سبب عوام گھوڑوں پر سفر کرنے پر مجبور - بارہمولہ

عوام الناس کو بنیادی اور ضروریاتی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مرکزی اور ریاستی سرکار اربوں روپے خرچ کرتی ہے، تاہم شمالی کشمیر میں سوپور قصبہ کے زنگیر مربل کنڈی علاقے کا مشاہدہ کرنے سے سرکار کے بلند و بانگ دعوے ثراب ثابت ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

شمالی قصبہ سوپور کا مربل کنڈی علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم

By

Published : Jul 20, 2019, 5:56 PM IST

ضلع بارہمولہ کے مربل کنڈی، سوپور علاقے کو ضلع ہیڈ کوارٹر سے جوڑنے والی سڑک ہی موجود نہیں، بجلی کا نام و نشان نہیں تاہم انہیں ہر ماہ بجلی کا بل ضرور موصول ہوتا ہے۔

رابطہ سڑک کے منقطع ہونے کی وجہ سے جہاں اسکولی بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہیں وہیں ہنگامی حالات میں مریضوں کو اسپتال پہنچانا جوئے شیر لانے سے کم مشکل نہیں۔

شمالی قصبہ سوپور کا مربل کنڈی علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم

اس حوالے سے ایگزیکٹیو انجینئر PMGSY کا کہنا تھا کہ ’’پچھلے دنوں موسم زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے کام روک دیا گیا تاہم سڑک کو ہر حال میں اسی سال مکمل کیا جائے گا۔‘‘

زمانہ قدیم کی طرح آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی سوپور کے یہ باشندے روز مرہ کی ضروریات، اشیاء خورد و نوش اور سفر کے لئے گھوڑوں اور خچروں پر ہی منحصر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details