ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے منان وانی نے کہا کہ میں نے سائیکلنگ سنہ 2010 میں شروع کی اور مجھے بچپن سے ہی اس کا شوق تھا، میرا مقصد تھا کہ میں سائیکلنگ کر کے جموں کشمیر کا نام روشن کروں۔
حسین وانی کشمیری نوجوان کے لیے بہترین نمونہ - unsung heroo
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کا نوجوان ایتھلیٹ اور سائیکل سوار منان حسین وانی آج کے نوجوانوں کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔
حسین وانی کشمیری
میں نے ابھی تک کئی سائیکلنگ ریس میں حصہ لیا ہے، جبکہ میں نے ہر جگہ کامیابی حاصل کی اور ہر ریس میں میڈلز حاصل کئے ہیں، میں نے کشمیر سے باہر دوسری ریاستوں میں بھی حصہ لیا ہے اور وہاں بھی سائیکلنگ کی اور ہر جگہ نمایاں کار کردگی کاق مظاہرہ کیا ہے۔
منان کا مزید کہنا ہے کہ اس نے سوپور سے لداخ تک 480 کلومیٹر کی سائیکلنگ کی جو اس نے صرف بیس گھنٹوں میں پوری کی، جبکہ اس نے اس ریس میں عالمی ریکارڈ قائم کیاہے۔