ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری اشوک کول کا کہنا تھا کہ ’’بھاجپا ریاست جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیئے تیار ہیں۔‘‘
ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لیے تیار: بی جے پی - کشمیر
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منگل کو بی جے پی کی طرف سے ایک ممبر شپ ڈرائیور کا آغاز کیا گیا جس میں شمالی کشمیر کے مختلف اضلاع سے آیئے ہوئے متعدد افراد نے شرکت کی۔
ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لیے تیار: بی جے پی
انکا مزید کہنا تھا کہ ریاستی عوام یہ جان چکی ہے کہ بی جے پی واحد ایسی پارٹی ہے جو کشمیر کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے ’’اسی لیے آج شمالی کشمیر کے سینکڑوں افراد نے باضابطہ طور بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔‘‘
انکا کہنا تھا کہ ’’سارے ملک کی طرح ریاست میں بھی ممبرشپ مہم چل رہی ہے جس کے تحت آج ڈھائی سو کے قریب افراد بی جے پی میں شامل ہوئے۔‘‘