اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوشل میڈیا کا 'غلط استعمال' کرنے پر ٹیچر گرفتار - سوشل میڈیا کا غلط استعمال

گزشتہ مہینوں میں حکومت یا سیکیورٹی مخالف مواد شیئر کرنے پر متعدد افراد کے خلاف کاروائی کی گئی۔

school teacher booked for 'misusing social media'
سوشل میڈیا کے 'غلط استعال' پر استاد حراست میں

By

Published : Jul 3, 2020, 1:43 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے سائبر سیل نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی تیز کرتے ہوئے شمالی کشمیر میں محمکہ تعلیم سے وابستہ ایک ٹیچر کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سائبر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سوپور کے ایک استاد کو سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے جس کی شناخت طاہر نذیر شالہ ولد نذیر احمد شالہ کے طور ہوئی ہے۔

گرفتار شدہ شخص کو سوپور کے پولیس اسٹیشن میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔

پولیس نے اپنے بیان میں واضح نہیں کیا ہے کہ مزکورہ شخص نے کس طرح کا سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا ہے۔ تاہم گزشتہ مہینوں میں حکومت یا سیکیورٹی مخالف مواد شیئر کرنے پر متعدد افراد کے خلاف کاروائی کی گئی۔

مزید تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details