اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوپور میں گندگی سے عوام کو مشکلات کا سامنا

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایپل ٹاؤن کے نام سے مشہور سوپور قصبے میں بازار سمیت جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوپور میں گندگی سے عوام کو مشکلات کا سامنا

By

Published : Oct 27, 2019, 3:49 PM IST

جہاں پورے بھارت میں ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کے تحت صاف صفائی مہم چلائی جا رہی ہیں وہیں جنوبی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے کی حالت نا گفتہ بہ ہے۔

سوپور میں گندگی سے عوام کو مشکلات کا سامنا

سوپور قصبے میں ڈمپنگ سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے مین بازار میں کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر سے راہگیروں، مقامی باشندوں خاص کر دکانداروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شاہراہ کی خستہ حالت سے بڑے حادثے کا امکان

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ ’پچھلے دو مہینوں سے پورے سوپور میں صاف صفائی کا نظام پوری طرح سے ٹھپ پڑا ہوا ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والی بدبو سے دکانداروں کی زندگی اجیرن بن گئی ہیں۔ وہیں ان کا ماننا ہے کہ لمبے عرصے سے پڑی اس گندگے سے ’وبا پھیلنا کا بھی اندیشہ ہے۔‘

مقامی باشندوں کے مطابق انہوں نے اعلیٰ حکام سے کئی بار اس بارے میں شکایات کی تاہم انہیں وعدوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔

اس ضمن میں مقامی آبادی کا مطالبہ ہے کہ علاقے سے گندگی کے ڈھیر کو اٹھا کر عوام کو راحت پہنچائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details