اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہمولہ، جموں اور ادھم پور حلقوں کے لیے 7 نامزدگیاں داخل

جموں وکشمیر میں جمعہ کے روز بارہمولہ، جموں اور ادھم پور پارلیمانی حلقوں کے لیے 7 نامزدگیاں داخل کی گئیں۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 23, 2019, 12:24 AM IST

بارہمولہ پارلیمانی حلقے کے ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر جی این ایتو کے مطابق آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے جمعہ کو چار نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ اس حلقے میں پہلے مرحلے کے تحت 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

جموں پیپلز کانفرنس کے راجا اعجاز علی، پی ڈی پی کے عبدالقیوم وانی، نیشنل کانفرنس کے محمد اکبر لون اور ایک آزاد امید وار سید امیر سہیل نے اس حلقے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔

متعلقہ ویڈیو

ڈی سی آفس میں ریٹرننگ آفیسر رومیش کمار کے پاس بی جے پی کے امیدوار جگل کشور اور ایک آزاد امید وار سبھاش چندر نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس حلقے کے لئے اب تک اس حلقے کے لئے چار امید واروں نے اپنی نامزدگیا ں داخل کی ہیں ۔

اس حلقے میں 11اپریل کو پہلے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔

دریں اثنا ادھم پور پارلیمانی حلقے کے لئے ریٹرننگ آفیسر روہت کھجوریہ ( ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ) کے پاس پہلی نامزدگی داخل کی گئی۔ نامزدگی کے کاغذات بی جے پی کے امید وار ڈاکٹر جتندر سنگھ نے داخل کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details