اردو

urdu

ETV Bharat / city

'مودی ملک کی تاریخ کا مطالعہ کریں' - North Kashmir

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ریاست جموں و کشمیر کن شرائط پر بھارت کا حصہ بنا ہے۔

عمر عبداللہ

By

Published : Apr 2, 2019, 6:32 PM IST

شمالی ضلع بارہمولہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اور دیگر سئینر رہنما موجود تھے۔

عمر عبداللہ

اجلاس کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم دفعہ 35 اے اور 370 کی دفاع کے لیے عدالت میں لڑ رہے ہیں اور اسے بچانے کے لیے کسی کا ساتھ لینا پڑے گا ہم لیں گے۔

انہوں نے کہا :'اٹل بہاری واجپئی نے کہا تھا مسلہ کشمیر کے حل کے لیے ہمیں تین چیزیں دیکھنی ہے انسانیت، جمہوریت، کشمیریت اور ان ہی تین چیزیوں پر جموں و کشمیر کا مسلہ حل ہوگا'۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ان طاقتوں کو ہم کامیاب ہونے نہیں دیں گے جو ہماری شناخت اور اندرونی خود مختاری کو جڑ سے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' دفعہ 35 کو بچانے کے لیے کانگریس اور پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کر کے الطاف بخاری کو ریاست کا وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے تھے، دفعہ 35 اے کو بچانے کے لیے ہم کسی کے ساتھ بھی کام کر سکتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details