اردو

urdu

ETV Bharat / city

نالے میں ڈوبنے کے سبب پانچ بچے ہلاک

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے دوبگاؤں میں ایک ہائی اسکول سے متصل نالہ ہونے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

نالے میں ڈوبنے کے سبب پانچ بچے ہلاک

By

Published : Mar 31, 2019, 4:57 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر ایک ہائی اسکول ہے اور اس اسکول کے ساتھ یہ نالہ بہتا ہے جو اسکول کے میدان سے متصل ہے۔ اور نالے کے قریب دیوار نہ ہونے کی وجہ سے اکثر بچے نالے کی طرف چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں اکثر حادثات ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

نالے میں ڈوبنے کے سبب پانچ بچے ہلاک

مقامی لوگوں کے مطابق اس نالے میں اب تک گاؤں کے پانچ بچے ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں اور حالیہ دنوں میں ایک دس سالہ بچہ کھیلتے کھیلتے اس نالے میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

گاؤں والوں نے کئی مرتبہ اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس اسکول کی دیوار تعمیر کی جائے لیکن انتظامیہ نے اس بارے میں کوئی حل نہیں نکالا۔

واضح رہے کہ یہ اسکولی میدان دوبگاؤں کا واحد کھیل کود کا میدان ہے جس کی وجہ سے علاقے کے بچے کھیلنے کودنے کے لیے یہاں آتے رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details