موصولہ اطلاعات کے مطابق سوپور کے کئی علاقوں میں جمعہ کے روز تمام دکانیں بند اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحمل بھی مفلوج رہی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ہلاک شدہ جنگجوؤں کی براتھ کلان اور وارپورہ میں واقع رہائش گاہوں پر تعزیتی پرسی کے لئے لوگوں کا دن بھر تانتا بندھا رہا۔