اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہمولہ: میڈیکل طالب علم کی مشتبہ حالت میں موت

ضلع بارہمولہ کے بومی نامی گاؤں کا 21 سالہ عامر حسن نامی میڈیکل طالب علم کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ہے، والدین نے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

طالب علم کی مشتبہ حالت میں موت
طالب علم کی مشتبہ حالت میں موت

By

Published : Jun 28, 2021, 1:00 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے بومی نامی گاؤں کے 21 سالہ میڈیکل طالب علم کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی، ہلاک ہونے والا طالب علم گزشتہ تین برس سے چنڈی گڑھ کے ایک گورنمنٹ کالج میں زیر تعلیم تھا اور کورس مکمل ہونے میں ابھی تین ماہ باقی تھے، اس دوران اس کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی، طالب علم کی موت سے علاقہ میں تشویش کی لہر دوڈ گئی اور پورے علاقہ میں غم کا ماحول ہے۔

طالب علم کی مشتبہ حالت میں موت

لواحقین کے مطابق 24 اور 25 جون کی رات کو ہوسٹل کے اندر ان کے دوستوں نے عامر حسن میر ولد غلام حسن کو مشکوک حالت میں پایا، جس کے بعد ان کو نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بعد ازاں جب عامر حسن کی موت کی خبر ان کے آبائی گاؤں بومی اور سوپور پہنچی تو علاقے میں مایوسی اور غم کا ماحول پیدا یوگیا، عامر کے والدین نے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ ہم روزآنہ عامر سے فون پر بات کرتے تھے اور اچانک ایسا کیا ہوا کہ ان کی موت ہوگئی، ہم حکومت اور گورنر انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس معاملہ کی تفتیش کرکے جلد از جلد انصاف دلایا جائے ۔

فی الحال چنڈی گڑھ میں عامر کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے اور ان کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details