مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات ہو رہے ہیں، جس کے حوالے سے علاقے میں سرگرمیاں کافی تیز ہیں اور آزاد امیدواروں کی تعداد بھی زیادہ ہیں۔
غریب عوام کی مدد کے لیے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں: فیاض احمد وہیں شمالی کشمیر میں آزاد امیدوار بھی لگاتار ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے میں مشغول ہیں۔ ایسے ہی ایک امیدوار فیاض احمد نایکو سوپور سنگرامہ کے دور دراز علاقوں میں پہنچ کر ووٹرز سے انہیں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی امیدوار فیاض احمد نے بتایا کہ 'وہ غریب عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے وہ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔'
ان کا کہنا ہے کہ 'آج تک ان غریب لوگوں کے پاس کوئی بھی رہنما نہیں آیا ہے اور ایک بھی کام آج تک اس علاقے میں نہیں ہوا ہے۔'
قیاص احمد کا کہنا ہے کہ 'اگر وہ ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیاب ہوئے تو وہ اس علاقے کے لیے کام کریں گے۔'