اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوپور میں حسینی ادبی مشاعرہ کا انعقاد - نامور ادیب عبدالخالق شمس

شمالی کشمیر کے سب ضلع سوپور کے ہائی گام میں شہباز ادبی فورم کی جانب سے ایک روزہ حسینی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

سوپورمیں حسینی ادبی مشاعرہ کا انعقاد
سوپورمیں حسینی ادبی مشاعرہ کا انعقاد

By

Published : Aug 30, 2021, 7:31 PM IST

Updated : Aug 30, 2021, 7:49 PM IST

ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ہائی گام علاقے میں شاداب ادبی فورم اندرگام پٹن کی طرف سے ایک حسینی ادبی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت نامور ادیب عبدالخالق شمس نے کی۔

سوپور میں حسینی ادبی مشاعرہ کا انعقاد

مجلس کے مہمانِ خصوصی وادی کے نامور ادیب رشید کانسپوری تھے۔ جب کہ ایوان صدارت میں عاشق ادیب اور ڈاکٹر محمد اشرف ابرار بھی شامل رہے۔

پروگرام کی نظامت اشرف ساحل نے انجام دی۔ مجلس میں غلام محمد، عادل منظور، منتظر ہیگامی، شبنم رخسار، صابر حمید اور دوسرے شعراء نے واقعۂ کربلا اور امام حسینؓ کی سیرت پر روشنی ڈالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چودہ محرم الحرام: شہدائے کربلا کی تدفین کا دن

اجلاس میں مقررین نے حضرت امام حسینؓ کو اشعار کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔

Last Updated : Aug 30, 2021, 7:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details