اردو

urdu

سوپور: واڈورہ میں مفت طبی کیمپ

By

Published : Jul 5, 2021, 3:51 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے واڈورہ میں آج سی آر پی ایف کے 179 بٹالین نے مفت طبی کیمب کا انعقاد کیا ہے۔ یہ سی آر پی ایف کی جانب سے پانچواں مف طبی کیمپ ہے۔ لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے اس مفت کیمپ میں شرکت کرکے مفت ادویات حاصل کی۔

مفت طبی کیمپ
مفت طبی کیمپ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے واڈورہ زینگیر میں 179 سی آر پی ایف بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کافی زیادہ لوگوں نے شرکت کر کے اپنی جانچ اور مفت ادویات حاصل کیے۔

عوام نے اس مفت طبی کیمپ کے لیے 179 سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا۔

اس حوالے سے مقامی لوگوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم کافی زیادہ مشکور و ممنون ہے سی آر پی ایف کے 179بٹالین کی جنہوں نے اس مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا"

سوپور: واڈورہ میں مفت طبی کیمپ

یہ بھی پڑھیں:

لوگوں کے مطابق اس طبی کیمپ میں انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں جو مارکٹ میں کافی زیادہ قیمت پر ملتی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق ان مفت طبی کیمپ سے غریب عوام کو فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ لوگوں نے علاقے میں ایسے مفت کیمپ پھر سے لگانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details