اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ہلاک شدہ فوجی اہلکار اکلوتا کمانے والا تھا' - وار پورہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سوپور قصبہ کے وار پورہ گاؤں میں ایک فوجی اہلکار کو نا معلوم بندوق برداروں نے ہلاک کیا تھا۔

'ہلاک شدہ فوجی اہلکار اکلوتا کمانے والا تھا'

By

Published : Apr 8, 2019, 12:01 AM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس کے بھائی نے کہا کہ محمد رفیع یتو پچھلے دس دن سے گھر پر چھٹیوں کے لیے آیا تھا۰۔

'ہلاک شدہ فوجی اہلکار اکلوتا کمانے والا تھا'

نذیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ محمد رفیع یتو ہمارے گھر کا اکلوتا کمانے والا تھا۔

محمد رفیع یتو کی چھ مہینے پہلے ہی شادی ہوئی تھی اور اب اس کے جانے کے بعد اب اس کے گھر میں بوڑھے ماں باپ اور اس کے چار بھائی اور دو بہنیں جن کی شادی ہوئی ہے۔

نذیر احمد کا کہنا ہے کہ ہمارا بھائی فوج میں زورگار کے لیے گیا تھا کیونکہ ہمارے گھر میں وہی اکلوتا کمانے والا تھا۔ وہ کافی ہونہار اور بہادر تھا ہمیں پتہ ہی نہیں ہمارے بھائی کو کس نے مارا اور اس کی کیا خطا تھی۔

اب ہماری یہ ہی اپیل ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو مل کر کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہیے تاکہ مزید خون خرابہ نہ ہو۰

ABOUT THE AUTHOR

...view details