اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوپور انکائونٹر ختم، عسکریت پسند ہلاک - کشمیر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع سوپور قصبے میں بدھ کی صبح شروع ہوئے انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔

سوپور انکائونٹر ختم، عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Jul 17, 2019, 4:10 PM IST

علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کے اطلاع کے بعد ضلع کے گنڈ براٹ علاقے کو فوج اور پولیس نے علی الصبح محاصرے میں لے لیا۔

محاصرے کے دوران عسکریت پسند اور حفاظتی اہلکاروں کے مابین تصادم آرائی شروع ہوئی۔

سوپور انکائونٹر ختم، عسکریت پسند ہلاک

انکاؤنٹر کے اختتام کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی محمد سلیمان نے تصادم میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'ابھی اس کی شناخت ہونا باقی ہے۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'جائے تصادم سے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details