اردو

urdu

ETV Bharat / city

Drang Waterfall in Gulmarg: درنگ واٹر فال سیاحوں کی توجہ کا مرکز - جموں و کشمیر کا سیاحتی مقام

درنگ واٹر فال Drang Waterfall ایک چھوٹی سی جگہ ہے لیکن گلمرگ کے سفر کے دوران ایک دن کی پکنک کے لیے کافی موزوں ہے۔ یہ واٹر فال سرینگر سے تقریباً 38 کلومیٹر کی مسافت پر مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کے علاقے ٹنگمرگ سے صرف 3 کلومیٹر دور واقع ہے۔ Drang Waterfall in Gulmarg

درنگ واٹر فال سیاحوں کے توجہ کا مرکز
درنگ واٹر فال سیاحوں کے توجہ کا مرکز

By

Published : Feb 17, 2022, 10:07 PM IST

دنیا میں وادیٔ کشمیر قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے، وادی میں بہت سارے سیاحتی مقامات موسم سرما میں ایسا نظارہ پیش کرتے ہیں جو وادیٔ کشمیر کو جنت نما بناتے ہیں۔

درنگ واٹر فال سیاحوں کے توجہ کا مرکز

ایسے ہی دلفریب اور خوبصورت مقامات میں سے ایک درنگ واٹر فال Drang Waterfall بھی ہے۔ درنگ واٹر فال ایک چھوٹی سی جگہ ہے لیکن گلمرگ کے سفر کے دوران ایک دن کی پکنک کے لیے کافی موزوں ہے۔

یہ واٹر فال سرینگر سے تقریباً 38 کلومیٹر کی مسافت پر مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کے علاقے ٹنگمرگ سے صرف 3 کلومیٹر دور واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Tourist Destination Matigawran kokernag: کوکرناگ کا متی گاؤرن علاقہ دنیا کی نظروں سے اوجھل

درنگ واٹر فال اس وقت غیر مقامی اور مقامی سیاحوں کے لیے توجہ کو مرکز بنا ہوا ہے۔

وادیٔ کشمیر میں رواں برس کے موسم سرما میں سیاحوں کی آمد کافی زیادہ رہی ہے جس کی وجہ سیاحت سے وابستہ افراد کے لیے یہ ایک خوش آئین قدم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details