اردو

urdu

ETV Bharat / city

محبوبہ اور فاروق لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں: بی جے پی

غلام محمد میر کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کا موقف تھا کہ یہ لوگ تب تک انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے جب تک وہ 370 اور 35اے کو واپس نہیں لائیں گے، پھر آج یہ کیسے راضی ہو گئے؟

By

Published : Nov 8, 2020, 8:42 PM IST

Ghulam Mohammad Meer
غلام محمد میر

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور ترجمان غلام محمد میر نے اپنی رہائشی گاہ باکی ہندوارہ میں پیپلز الائنس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے پاس رہا ہی کیا ہے جو یہ لوگ ڈی ڈی سی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

غلام محمد میر

انہوں صاف کر دیا کہ محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ و دیگر سیاسی رہنماؤں نے لوگوں کو صرف استعمال کیا ہے۔ کل تک یہی لوگ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہی نہیں تھے۔ دفعہ 370 اور 35اے کو واپس لینے کی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے اور آج وہی لوگوں نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات میں متحد ہو کر الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرحد پر خوف، دہشت اور وحشت

میر نے کہا یہ لوگ صرف اقتدار کی کرسی حاصل کرنے میں لگے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کل تک محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کا موقف تھا کہ یہ لوگ تب تک انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے جب تک وہ 370 اور 35اے کو واپس نہیں لائیں گے۔ آج یہ لوگ کیسے بھول گئے کہ آج کا کیا ایجنڈا ہے۔ یہ لوگ کون سا ایجنڈہ لے کر ڈی ڈی سی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details