راجوری:دیوان باغ علاقے میں ہوئے گرینیڈ حملہ میں ہلاک رنجیت سنگھ کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے راجوری کے نیشنل ہائی وے کو بلاک کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ احتجاجیوں نے حکومت سے رنجیت کے خاندان میں کسی ایک فرد کو سرکاری ملازمت اور 25 لاکھ معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔
مقامی لوگوں اور متوفی کے اہل خانہ نے راجوری، پونچھ اضلاع کو جموں کے صوبائی ہیڈ کوارٹر سے جوڑنے والی مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا اور گاڑیوں کی آمدورفت روک دی۔ مظاہرین نےمرنے والےشخص کے لواحقین کو پچیس لاکھ روپے معاوضہ اور خاندان کے ایک فرد کو ملازمت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ متوفی کے چار لڑکیا اور ایک نابالغ لڑکا ہے جبکہ وہ خاندان میں واحد کمانے والا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق مقامی انتظامیہ مظاہرین کو منانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنے کو ختم کرے سے انکار کردیا۔ احتجاج ابھی بھی جاری ہے۔