شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے لڈورہ علاقے میں جموں وکشمیر پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں ایک تلاشی کاروائی کے دوران اس عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ عسکریت پسند کی پہچان محمد اقبال خان کے طور پر ہوئی ہے اور یہ بیروا بڈگام کا رہنے والا ہے۔ Active lashkar Militant Arrested in Baramulla
One Militant Arrested in Ladora: لڈورہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسند گرفتار - لڈورہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسند گرفتار
ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے لڈورہ علاقے میں جموں وکشمیر پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ One Militant Arrested in Ladora Rafaibad
یہ بھی پڑھیں: Militant Arrested in Pulwama: پلوامہ میں سرگرام عسکریت پسند گرفتار
اس سلسلے میں اس کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ وہیں گزشتہ ماہ ضلع پلوامہ میں پولیس نے عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے ایک سرگرم عسکریت پسند کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے گرفتار شدہ عسکریت پسند کے قبضے سے ایک پستول سمیت گولہ بارود برآمد کیا تھا۔ گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت ابرار بشیر ولد بشیر احمد بھٹ ساکن تکیہ پلوامہ کے بطور کی گئی تھی۔ Militant Arrested in Pulwama