شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تحصیل کنزر کے ثکر علاقہ میں قائم نائب تحصیلدار کو اینٹی کرپشن بیورو نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔
Naib Tehsildar Arrested: رشوت لیتے ہوئے نائب تحصیلدار گرفتار - corruption news
اینٹی کرپشن بیورو نے ضلع بارہمولہ کے تحصیل کنزر کے نائب تحصیلدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا Naib Tehsildar Arrested in Baramulla ہے۔ ای سی بی کے مطابق مذکورہ تحصیلدار سے رشوت کے 30 ہزار روپیے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
مذکورہ تحصیلدار کے قبضے سے 30000 ہزار نقدی رقم بھی برآمد کی Naib Tehsildar Taking Bribe in Baramulla گئی ہے اور ان کے خلاف اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اینٹی کرپشن بیورو Anti Corruption Bureau بارہمولہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نائب تحصیلدار ثکر کنزر کے خلاف ایک شخص نے ایک شکایت درج کروائی تھی کہ نائب تحصیلدار حبیب اللہ Naib Tehsildar Habibullah انہیں اخروٹ کے درخت کاٹنے کے لیے 30 ہزار روپئے کی رقم مانگ رہے ہیں۔
اے سی بی کے مطابق نائب تحصیلدار کو پکڑنے کی خاطر اینٹی کرپشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے نائب تحصیلدار کو سائل سے 30 ہزار روپیہ کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں تحصیلدار کے خلاف ایک کیس 07/2022 پولیس سٹیشن بارہمولہ میں درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔