اردو

urdu

ETV Bharat / city

اُڑی گیس سلنڈر دھماکے میں اب تک 5 افراد ہلاک - اُڑی گیس سلنڈر دھماکہ

شمالی کشمیر کے اُڑی علاقے میں گیس سلنڈر دھماکے میں ایک 5 برس کا لڑکا زخمی ہوا تھا جو آج دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمز) میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

اُڑی گیس سلنڈر دھماکہ

By

Published : Jun 8, 2019, 8:05 PM IST

واضح رہے کہ یہ حادثہ27 مئی کو پیش آیا تھا جس میں ایک ہی گھر کے پانچ بچے اور اُن کی ماں زخمی ہوئی تھی۔عبید احمد نامی کمسن بچے کو صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سے دہلی کے ایمز منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے آج دم توڑ دیا۔

اس سے قبل اس حادثے میں زخمی پروینہ اختر، اُس کی تین بیٹیاں، سائمہ بانو، سبینہ بانو اور شائستہ بانو جاں ہلاک ہوئی تھیں جبکہ آج پروینہ کا بیٹا عبید بھی ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے پہلے ہی 8 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details