شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور کے وار پورہ زنگیر گاؤں میں کل شام سے سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لیا تھا۔
جوں ہی سیکورٹی فورسز نے اس مکان کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جہاں پر عسکریت پسندوں نے پناہ لی تھی، تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی ہے۔ گولیوں کا تبادلہ دیر رات تک جاری رہا جو پھر آج صبح کے آٹھ بجے چلتا رہا۔
اسی دوران کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوپور میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا ہے۔