کووڈ سے نمٹنے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، ایس ایس پی بانڈی پورہ، ڈی ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین نے مشترکہ میٹنگ منعقد کی۔
پریس کانفرنس میں ڈی ڈی سی بانڈی پورہ نے کووڈ کیسیز اور ویکسینیشن کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔ ایس ایس پی نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کڑی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا۔ چیئرمین اور وائس چیئرمین نے عوام کو تلقین کی کہ پابندیوں پر عمل کرکے کووڈ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس سے پہلے کووڈ سے نمٹنے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، ایس ایس پی بانڈی پورہ، ڈی ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے مابین ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی بانڈی پورہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کیسز کی کمی میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پازیٹیو کیسز کی شرح محض دو فیصد ہے۔