اردو

urdu

ETV Bharat / city

AAP in Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کارکنان کی تعداد میں اضافہ - عام آدمی پارٹی کے شمالی کشمیر کے جنرل سکریٹری عاشق ڈار

عام آدمی پارٹی کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ چند روز کے اعداد و شمار کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں اس کے ممبران کی تعداد دس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ AAP Membership Increased in Jammu and Kashmir

عام آدمی پارٹی کارکنان کی تعداد میں اضافہ
عام آدمی پارٹی کارکنان کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Apr 14, 2022, 4:26 PM IST

بانڈی پورہ:عام آدمی پارٹی کے شمالی کشمیر کے جنرل سکریٹری عاشق ڈار نے پارٹی کی ایک تقریب کے دوران اس بات کا دعویٰ کیا کہ ضلع بانڈی پورہ میں عام آدمی پارٹی کے ممبران کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور چند روز قبل اس کے ممبران کی تعداد محض ایک ہزار تھی تاہم گذشتہ کچھ روز کے دوران یہ تعداد دس ہزار تک پہنچ گئی ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عام آدمی پارٹی زمینی سطح پہ دن بدن مضبوط ہو رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے شمالی کشمیر کے جنرل سکریٹری عاشق ڈار

عاشق ڈار نے یہ بات ضلع بانڈی پورہ میں پارٹی کے دفتر کی افتتاحی تقریب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی جموں و کشمیر کے ہر گوش و کنار میں پھیل رہی ہے اور مستقبل قریب میں یہ پارٹی جموں و کشمیر کی ایک بڑی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے ضلع بانڈی پورہ میں باقاعدہ طور پر ایک دفتر کا افتتاح کیا جو سنبل میں واقع ہے اور یہاں پارٹی کے عہدیداروں کے مطابق لوگ بڑی تعداد میں ہر روز پارٹی میں شامل ہونے کے لئے آتے ہیں۔ Jammu and Kashmir Politics

ABOUT THE AUTHOR

...view details