اردو

urdu

ETV Bharat / city

بورویل سے آگ کا شعلہ کیوں بلند ہونے لگا؟ - سہی پورہ اور کرالہ گنڈ

مقامی گاؤں کے نوجوانوں نے بورویل پر ماچس کی ایک تیلی جلائی تو بور ویل سے آگ نکلنے لگی۔

فائل فوٹو

By

Published : Jul 5, 2019, 7:48 PM IST


ریاست جموں و کشمیر کے سہی پورہ اور کرالہ گنڈ نامی گاؤں میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب یہاں متعلقہ محکمہ ایک بورویل کی کھدادئی کررہا تھا۔

بورویل سے آگ کا شعلہ کیوں بلند ہونے لگا؟

متعلقہ محکمہ نے کھدائی کے دوران کام کو روک دیا اور بعد میں دوبارہ کھدائی کرنے کی غرض سے جب بورویل پر پہنچے تو بورویل سے دھوان نکلتا دکھائی دیا۔

مقامی نوجوانوں نے بورویل پر ماچس کی ایک تیلی جلائی تو بور ویل سے آگ نکلنے لگی۔

اس منظر کو دیکھ وہاں پر موجود لوگ کافی ڈر گئے اور آگ پر قابو پانے کوششیں شروع کردیں لیکن تقریبا چار گھنٹے تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

دریں اثنا نزدیکی پولیس اسٹیشن کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا مشاہدہ کیا اور فوراً فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کرکے آگ بجھانے کی کاروائی شروع کرنے کی ہدایت دی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details