ایک مقامی اور جواں سال ڈاکٹر، ڈاکٹر امتیاز نے نوکری چھوڑ کر اپنے علاقے میں ایک ایسا ہسپتال کھولنے کی پہل کی ہے، جس میں وہ الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، بلڈ بینک یا دیگر ایسی جانچ پڑتال کی سہولیات بہم رکھنے کی طرف گامزن ہیں، جن کے لیے لوگوں کو سرینگر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
ڈاکٹر امتیاز کا کہنا ہے کہ وہ ایک اچھی تنخواہ کے عوض دہلی میں نوکری کرتے تھے۔ تاہم جب انہوں نے دیکھا کہ بیشتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کشمیر کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے پسماندہ لوگ بڑی رقم خرچ کرکے علاج کرانے کے لیے دہلی یا دوسری ریاستوں کا رخ کرتے ہیں تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا سارا تجربہ جموں و کشمیر خصوصاً اپنے ضلع میں صرف کریں گے۔