ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے آج ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایک لیکچرار اور ایک استاد کو معطل کرنے کے احکامات صادر کیے۔
بانڈی پورہ: دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر دو ملازم معطل - کشمیر نیوز
ضلع انتطامیہ بانڈی پورہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری احکامات کی پاسداری کریں تاکہ کورونا وائرس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکیں۔
بانڈی پورہ: دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر دو ملازم معطل
تفصیلات کے مطابق دونوں پر الزام ہے کہ دونوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے۔ لیکچرار بشیر احمد میر اس وقت ڈایٹ بانڈی پورہ میں بحیثیت سینیئر لیکچرار تعینات ہے۔ اسی طرح مفتی فرحت کو بھی دفعہ 144 کی خلاف وارزی کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
دونوں کو آرڈر زیر نمبر DCB/PS/2020/2924_23 کے تحت معطل کر دیا گیا ہیں۔ ادھر ایک بار پھر ضلع انتطامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی احکامات کی پاسداری کریں تاکہ کورونا وائرس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکیں۔