معروف صوفی شاعرہ زیبا زینت Sufi Poet Zeba Zeenat کی یاد میں حلقہ ادب سوناواری حاجن Literary Circles of Sonawari Hajinمیں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سوناواری میں حلقہ ادب سوناواری حاجن نے گرلز ہائی اسکول حاجن کے اشتراک سے مرحوم زیبا زینت کی یاد Memory of Zeba Zeenat میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب کی صدارت معروف قلم کار ثناءاللہ نیاز نے کی، جبکہ ان کے ساتھ ایوان میں حاجی محمد سلطان میر، ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ شیخ غلام محمد اور زیبا زینت کے بھائی عبدالعزیز عزیز بھی موجودتھے۔
اس موقع پر مشہور نقاد شہباز ہاکباری نے زیبا زینت کے کلام پر پُرمغز مقالہ پیش کیا، جس کے بعد نذیر جاوید اور نصار الکریم نے بھی مختصر تبصرے پیش کیے۔ تقریب میں ایک محفل مشاعرہ بھی ہوا، جس میں درجنوں شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ آغاز میں حلقہ ادب کے صدر نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں زیبا زینت کو موجودہ دور کی سب سے بڑی صوفی شاعرہ قرار دیتے ہوے اُنہیں شاندار خراج پیش کیا۔