اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایگزٹ پول پر کشمیریوں کا ردعمل - سیاسی

پارلیمانی انتخابات کے تمام مراحل ختم ہونے کے ساتھ ہی ایگزٹ پول پر ملک بھر کے ساتھ کشمیر میں بھی خوب بحث ہورہی ہے۔

ایگزٹ پول پر کشمیریوں کا ردعمل، متعلقہ تصویر

By

Published : May 22, 2019, 10:09 AM IST

اس حوالے سے سیاسی سوچ رکھنے والے لوگ الگ الگ طرح کے خیالات رکھتے ہیں۔

ایگزٹ پول پر کشمیریوں کا ردعمل، متعلقہ ویڈیو

ای ٹی وی سے بات کرتےہوئے کئی افراد نے ایگزٹ پول پر مختلف تاثرات بیان کئے ۔

سید اطہر نامی ایک طالب علم کا کہنا تھا 'اگرچہ میں نہیں چاہتا کہ بی جے پی دوبارہ سرکار میں آئے، تاہم ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آرہی ہے، لہٰذا مجھے بھی یہی لگتا ہے کہ سرکار وہی بنائیں گی۔'

شبیر حیدر نامی ایک سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ وہ ایگزٹ پول کو صحیح نہیں مانتے کیونکہ اکثر ممالک میں دیکھا گیا ہے کہ یہ پیش گوئی بعد میں غلط ثابت ہوتی ہے۔

پیشے سے تاجر ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ ایگزٹ پول نے جو رحجانات دکھائے ہیں اصلی نتائج اس کے برعکس ہوں گے۔

انہیں یقین ہے کہ بعض دفعہ بی جی پی کو پورے ملک میں جھٹکا لگے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details