اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ انکاونٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ کے وترنہ گاؤں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا تھا جس میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

بانڈی پورہ انکاونٹر
بانڈی پورہ انکاونٹر

By

Published : Sep 26, 2021, 5:02 PM IST

Updated : Sep 26, 2021, 6:55 PM IST

بانڈی پورہ میں آج صبح سے جاری انکاونٹر ختم ہوا جس میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت عابد رشید ڈار اور آزاد احمد شاہ کے طور پر کی گئی۔

بانڈی پورہ انکاونٹر

عابد رشید کا تعلق بانڈی پورہ کے پاپہ چھن علاقے سے ہے جبکہ آزاد احمد کا تعلق باغ بانڈی پورہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق عابد رشید سنہ 2018 سے جبکہ آزاد احمد 2020 سے سرگرم تھا۔ پولیس کے مطابق عابد رشید بی جے پی لیڈر محمد وسیم باری کے بھائی اور والد کے قتل کے کیس میں ملوث تھا، دونوں کو نامعلوم بندوق برداروں نے 8 جولائی 2020 کو ان کے گھر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

دونوں عسکریت پسند لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ تھے۔ وسیم باری اور ان کی ہلاکت کے بعد گزشتہ ایک سال سے سیکورٹی فورسز عابد رشید کی تلاش میں تھی۔

مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کہ فوج کی 14 راشٹریہ رائفلز، پولیس اور سی آر پی ایف نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا تھا۔

اتور کی صبح تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد جھڑپ شروع ہوئی جو دوپہر تک جاری رہی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے دونوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ یہ دونوں عسکریت پسند کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز نے دونوں عسکریت پسندوں کو سرینڈر کرنے کی اپیل کی تھی لیکن انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور جوابی کارروائی میں دونوں مارے گئے۔

Last Updated : Sep 26, 2021, 6:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details